پاکستانی کوہ پیما مرزا علی نے دنیا کی بلند ترین چو ماونٹ ایورسٹ سر کرلی

ہنزہ (زمینی حقائق) 2013میں ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی مرزا علی نے بھی ماونٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔

ہنزہ کے علاقے شمشال سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما مرزا علی نے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ‘ماوٴنٹ ایورسٹ’ سر کرلی، مرزا علی نے گزشتہ رات 2 بجے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کی۔

الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدرری کے مطابق کوہ پیما مرزا علی نے بدھ کی رات 2 بجے ماونٹ ایورسٹ کی انتہائی بلندی پر قدم رکھ کر اپنی مہم جوئی مکمل کی۔

مرزا علی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں، مرزا علی 2013 میں مہم جوئی کے دوران اپنی بہن کی ٹیم میں شامل تھے، لیکن کیمپ 4 سے ہی واپس ہوگئے تھے۔

یاد رہے 2017 میں پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجباربھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماوٴنٹ ایورسٹ سرکرلی اور ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے تھے۔

مرزا سے قبل نذیر صابر،حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرچکے ہیں، نذیر صابر نے 2000 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماوٴنٹ ایورسٹ کے فاتحین میں اپنا نام شامل کرایا تھا۔

اس کے بعد حسن سدپارہ نے 2011 اور ثمینہ بیک نے 2013 میں ایورسٹ کی بلندترین چوٹی سر کی تھی۔

یادرہے کہ ماوٴنٹ ایورسٹ نیپال میں واقع دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے جس کی اونچائی 8 ہزار 848 میٹر ہے۔

Comments are closed.