ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔شیخ رشید

46
0 0
Read Time:1 Minute, 23 Second

راولپنڈی(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مودی نے غلط کام کیا وہ بھارت اور دنیا کو گمراہ کرنے جارہاہے جب کہ ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔

انھوں نے کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا وہ مودی کا یار ہوگا۔ میرے ذمہ تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس تھی جو بند کر دی، کسی میں جرات ہو تو چلا کر دکھائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کشمیر کی جنگ شروع ہوچکی ہے، عمران خان کی جدو جہد تاریخ کا حصہ ہے، 27 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کریں گے، اس خطاب کا نتیجہ کیا ہوگا معلوم نہیں۔

انھوں نے کہا ہم جنگ کے خواہش مند نہیں لیکن اگر جنگ ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ قوم کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ ہوگا، ہم بھارت کو نیست و نابود کر دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا راولپنڈی میں ڈینگی کی صورت حال بہت تشویش ناک ہے، یہ 2015 کی وبا سے بھی بڑی وبا ہے، 5 ہزار سے زائد مریض لائے گئے جب کہ 615 مریضوں کو داخل کیا گیا، وزیراعظم سے گزارش کروں گا کہ ڈینگی کے مریضوں کے لئے پمز میں جگہ خالی رکھی جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا نجی اسپتالوں کو بھی کہوں گا وہ بھی بیڈز رکھیں، اس کے علاوہ لوگوں کو بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید نے کہا آصف زرداری اگر بیمار ہے تو اس کو اسپتال منتقل ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان سے ہماری اپیل ہے کہ ملکی حالت بہتر نہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *