ویکسین فراڈ ہے یا پھر یہ کورونا فراڈ ہے؟ فضل الرحمان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کی شفا یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

انھوں نے وزیراعظم کا نام لئے بغیر کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کی ویکسین لگا کر کورونا ہو جانا یا تو ویکسین فراڈ ہے یا پھر یہ کورونا فراڈ ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا.

بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ دعا ہے کہ عمران خان جلدکورونا سے صحت یاب ہوں۔

Comments are closed.