ویڈیو بتاتی ہے سابق حکمرانوں نے قوم کو اخلاقی طور پر تباہ کیا، وزیراعظم

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بدعنوانی کے نظام کی حمایت کر رہی ہےاشرافیہ اقتدار کے لیے پیسہ خرچ کرتی ہے۔ اسی اقتدار کو لوٹی دولت بیرون ملک چھپانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کی ویڈیو پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اسی لیے بدعنوانی کے نظام کی حمایت کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ سیاسی اشرافیہ کی شرمناک داستان ہے۔ اسی چیز نے قوم کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے 2018ء کے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں ووٹوں کی خرید وفروخت کا شرمناک فعل نظر آ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے قوم کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔
قوم کو اسی حکمران طبقے نے قرضوں میں ڈبو دیا۔ ہم کرپشن اور منی لانڈرنگ کو ہر صورت روکیں گے۔

Comments are closed.