ویٹی کن نے مغربی ورجینیا کے بشپ برانس فیلڈ پر پابندیاں لگا دیں

12
0 0
Read Time:1 Minute, 0 Second


ویٹی کن سٹی (ویب ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن نے مغربی ورجینیا کے بشپ برانس فیلڈ پر پابندیاں عائد کر دیں۔

اے آر واہی نیوز نے غیر ملکی خبر رساں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ برانس فیلڈ پر سینئر کیتھولک رہنماوں کو لاکھوں ڈالر کی رقم بطور رشوت دینے کا بھی الزام ہے۔

پوپ فرانسس کے حکم پر بشپ مائیکل برانس فیلڈ کے خلاف جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بعد ویٹی کن نے ریٹائرڈ بشپ پر پابندیوں کا اعلان کیا۔

برانس فیلڈ پر سینئر کیتھولک رہنماوں کو لاکھوں ڈالر کی رقم بطور رشوت دینے کا بھی الزام ہے تاہم انہیں فرائضِ منصبی کے حق سے محروم کرنے کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برانس نے چرچ میں جمع ہونے والی رقم سے 24 لاکھ ڈالر صرف ذاتی سفر میں خرچ کیے ہیں جبکہ ماہانہ ایک ہزار ڈالر شراب نوشی میں خرچ کیے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں برانس فیلڈ کے معاون نے ان پر جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *