ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈ کپ کا 15واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

ساوٴتھمپٹن کے روز باوٴل گراوٴنڈ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پروٹیز اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا۔

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 7.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

جنوبی افریقہ کا مجموعی اسکور 11 تھا تو ہاشم آملہ کوٹریل کا شکار بن گئے اور کرس گیل کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد دوسری وکٹ پر ایڈن مارکرم میدان میں اترے اور 5 رنز بنانے کے بعد میدان بدر ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دونوں وکٹیں شیلڈن کوٹریل نے حاصل کیں،دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں جے پی ڈومنی اور تیریز شمسی کی جگہ ایڈن مارکرم اور بیرون ہیڈرکس کو شامل کیا گیا جب کہ ویسٹ انڈیز نے آندرے رسل اور این لیوس کی جگہ ڈیرن براوو اور کیمار روچ کو شامل کیا تھا۔

Comments are closed.