وفاقی وزیر مذہبی امور نےحج پالیسی 2020 کا اعلان کردیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے،وزیر مذہبی امور وزیر نور الحق قادری نے حج پالیسی 2020 کا اعلان کردیا.

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نےاسلام آباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس حج پالیسی کا اعلان کیا،

نور الحق قادری نے کہا کہ حج کوٹے میں اضافہ متوقع ہے، رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کرنے جائیں گے، رواں برس سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے۔

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیوٹ جج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائےگا، شمالی ریجن کے لیے 4 لاکھ 90 ہزارروپے کا پیکج ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

انھوں نے کہا حج کوٹہ کے لیے جنوبی ریجن میں کوئٹہ، کراچی اور سکھر شامل ہیں جس کے لیے 4 لاکھ 80 روپے کا پیکج ہوگا، ہماری کوشش ہوگی کہ جج پیکج کی قیمت میں کمی لائی جا سکے.

نور الحق قادری نے بتایا کہ حج پیکج میں اضافے کی وجہ فضائی اخراجات میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہے سعودی عرب نے ویزا فیس میں بھی اضافہ کردیا اور ریاض میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔

نورالحق قادری نے بتایا قرعہ اندازی کے بغیر 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے 2 ہزار جبکہ اوورسیز پاکستانی جو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پہلی مرتبہ حج کرنے والوں کے لیے ایک ہزار ویزےمختص کیے ہیں ۔

گلگت بلتستان میں عارضی حاجی کیمپ لگائیں گے تاکہ ان کی سفری سمیت دیگرپریشانی کم ہوسکیں۔ روڑ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار حجاج کرام فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یاد رہے گزشتہ برس سعودی عرب نے 5 ہزار اضافی عازمین کی اجازت دی تھی جس کے تحت ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانیوں نے حج ادا کیا تھا۔

Comments are closed.