وزیر اعظم کا نیوزی لینڈ میں شہید بہادر پاکستانی کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان

64
0 0
Read Time:1 Minute, 33 Second


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے کے دوران حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے، انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کوشش کی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے پاکستانی متاثرین خاندانوں سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والے کو پکڑنے کی کوشش کرنے والے پروفیسر نعیم رشید کا تعلق ایبٹ آباد کے علاقے جناح آباد سے تھا۔

نعیم رشید نے آرمی برن ہال کالج سے تعلیم حاصل کی اور پھر اعلی تعلیم کے لیے نیوزی لینڈ گئے جہاں تعلیم مکمل کرنے کے بعد کرائسٹ چرچ میں ہی شعبہ تدریس سے وابستہ ہوگئے۔

مسجد پر دہشت گرد حملے میں پروفیسر نعیم رشید اور ان کا 22 سالہ بیٹا طلحہ نعیم بھی شہید ہوا۔ ابتداہی اطلاعات پر میڈیا میں ان کا نام نعیم راشد لیا جاتا رہا ہے۔

شہید نعیم رشید کی اہلیہ عنبرین نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اور بیٹا ہیرو ہیں، وہ ہمیشہ لوگوں کی مدد کرتے تھے اور یہاں تک کہ آخری وقت میں بھی انہوں نے لوگوں کی بچانے کی کوشش کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *