وزیر اعظم عمران خان کے لیے نوبل ایواڈ کی قرارداد

اسلام آباد( زمینی حقائق )
وزیراعظم پاکستان عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کے لیئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئ

قرارداد وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا۔

بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا۔ قرادادمیں کہا گیا ہےبھارتی قیادت کا اظہارِ جارحیت دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لےآیا۔

بھارت کے جنگ جوہانہ رویے سے سرحد کے دونوں طرف بسنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ تھا۔

عمران خان نے فعال کردار ادا کرتے ہوئے مہارت کے ساتھ اس صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا۔امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔۔

Comments are closed.