وزیراعظم کا کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

0
0 0
Read Time:2 Minute, 27 Second

فوٹو: پی ایم ہاؤس

کراچی (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) وزیراعظم عمران خان نے بارش سے متاثرہ شہر کا دورہ کیا اور کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے شہر قائد کے مسائل کے حل کیلئے عملدرآمد کمیٹی بنائی ہے، تمام فیصلے صوبائی رابطہ عملدرآمد کمیٹی کے فورم پر ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی، بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا، کورونا وائرس کے حوالےمرحلہ بہت مشکل تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے ہم نے کمیٹی بنائی، ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی.

عمران خان نے کہا کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت کا سامنا کیا، پینے کا پانی بڑا مسئلہ ہے، نالے، نکاسی آب، بے گھر افراد، سالڈویسٹ کے مسائل ہیں، شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے ساتھ سڑکوں کا بھی مسئلہ ہے، این ڈی ایم اے نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر رہی ہے، کراچی کی سڑکیں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے، کراچی سرکلر ریلوے بھی مکمل کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اندرون سندھ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا، ہم نے مل کر کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے بھی مل کر کام کریں گے۔

کراچی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، پاک فوج کا اس میں بہت اہم کردار ہے، کراچی پیکج پر وفاق اور سندھ حکومت مل کر عمل درآمد کریں گے جس کے تحت شہریوں کو پینے کا پانی ملے گا، نالوں کی صفائی ہوگی، بے گھر ہونے والے افراد کی آباد کاری ہوگی، سیوریج سسٹم ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ، کراچی سرکلر ریلوے، گرین لائن، ٹرانسپورٹ کی فراہمی اور سڑکوں کی مرمت بھی اسی پیکج میں شامل ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 1100 ارب کے پیکج میں کراچی کے سیوریج کا مسئلہ بھی حل کریں گے، سالڈ ویسٹ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا، شہر میں سرکلر ریلوے بھی اسی پیکج میں مکمل کریں گے، شہر کی سڑکیں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل بھی حل کریں گے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ کراچی میں وفاقی حکومت ،صوبائی حکومت اور پاک فوج بھی کام کر رہی ہوگی، کراچی کے تعطل میں پڑے مسائل اب انشااللہ ہم حل کریں گے، کراچی میں کہیں کینٹونمنٹس ، کہیں وفاق اورکہیں صوبائی حکومت کی حدود ہیں ،پہلے عملدرآمد مشکل ہوتا تھا اب کمیٹی بن گئی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز ایک جگہ ہوں گے اور فیصلے آسان ہوں گے.

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے جو تباہی ہوئی اس سمیت دیگر مسائل کو ایک ہی دفعہ حل کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ کراچی پہنچے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish