وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو شاہ محمود ، ترین تنازعہ پر بیان بازی سے روک دیا

13
0 0
Read Time:1 Minute, 3 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان تنازعہ پر کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روک دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ یہ وقت آپس میں اختلافات کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ جہانگیر ترین سے بطور زرعی ماہر بریفنگ لی گئی اور ان کے تجربے کی وجہ سے زراعت کیلئے کام کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے سفارتی محاذ پر شاہ محمود قریشی کی بطور وزیر خارجہ کامیابیوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین دونوں کی رائے اہم سمجھی جاتی ہے۔ ملکی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سب اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *