وزیراعظم عمران خان کے بعد خاتون اول کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اس کے بعدخاتون اول بشریٰ بی بی بھی کورونا میں مبتلا ہو گئی ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی جبکہ ذلفی بخاری نے خاتون اور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا ٹوئٹ کیا ہے.

انھوں نے بتایا کہ عمران خان نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے، اور انہیں گلے میں خراش محسوس ہوئی.

جب کہ وہ گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں کھانستے رہے، وزیراعظم نے طبیعت میں بہتری محسوس نہ کرنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آگیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم خیریت سے ہیں اور انہیں ویکسین لگوانے سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ اس وقت ہمارے ہاں 50 فیصد کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے جو زیادہ آسانی سے پھیلتاہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس قسم کا وائرس ایک کو ہوتو پورے خاندان کو ہو جاتا ہے۔ صحت یاب ہونے والے کورونا مریض کو دوسری بار بھی کورونا وائرس ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم صحت یاب ہوں گے تو ان کی دوبارہ ویکسین کا فیصلہ ہوگا.

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے جس کی روک تھام کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، ابتدائی مراحل میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

Comments are closed.