ورلڈ کپ، انگلینڈ اسٹریلیا کو کچل کر فائنل میں پہنچ گیا

57
0 0
Read Time:2 Minute, 18 Second

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہد ف دیا جو اس نے 32.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،انگلینڈ کا مقابلہ فائنل میں 14 جولائی کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

برمنگھم کے ایجبیسٹن گراوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہیں ہوا۔

اننگز کے آغاز پر اس کی پہلی وکٹ 4 کے مجموعے پر گری اور فنچ بغیر کوئی رن بنائے آرچر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد وارنر 9 کے مجموعے پر کرس ووکس کی گیند پر سلپ پر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔

پیٹر ہینڈسکومب بھی پچ پر ٹک نہ سکے اور 4 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر پویلین کا رْخ کرلیا۔چوتھی وکٹ پر ایلکس کیری اور اسٹیو اسمیتھ نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 117 کے مجموعے پر کیری 46 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اسٹوئنس بغیر کوئی رن بنائے عادل رشید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 157 پر گلین میکسویل بھی 22 رنز بنا کر آرچر کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے، اسمتھ نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بٹلر کے ہاتھوں رن آوٴٹ ہو گئے۔

مچل اسٹارک کے 29 رنز کی بدولت آسٹریلوی ٹیم49 اوور میں 223 رنز بنا پائی،انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور عادل رشید نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جبکہ آرچر نے 2اور مارک ووڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور جونی بیئراسٹو نے کیا اور 124 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ فراہم کی اور آسٹریلیا کو ٹائٹل کی دوڑ سے دور کردیا۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 124 کے مجموعی اسکور پر گری جب جونی بیئراسٹو 34 رنز بناکر مچل اسٹارک کا شکار بن گئے۔

اس کے بعد 147 کے مجموعی اسکور پر جیسن رائے امپائر کمار دھرماسینا کے غلط فیصلے کا شکار بن گئے۔ وہ 65 گیندوں پر 85 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے بعد کپتان اوئن مورگن کریز پر آئے جنہوں نے جو روٹ کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا،اوئن مورگن 45 اور جو روٹ 49 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔کرس ووکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز مانچسٹر میں پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شرمناک شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ 14 جولائی اتوار کو لارڈز میں فائنل میچ کھیلیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *