نیوزی لینڈ میں سرفرازسمیت 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی پاکستانی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،ایس او پی کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کو وارننگ بھی دی گئی ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق نیوزی لینڈ کرکٹ نے کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی ہے.

رپورٹ کے مطابق ہیلتھ منسٹری نے آخری وارننگ بھی جاری کر دی ہے کرائسٹ چرچ پہنچنے پر گزشتہ روز پہلے کووڈ 19 ٹیسٹ لئے گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مثبت آنے والے 6 کھلاڑیوں میں دو کھلاڑپہلے بھی وائرس کی ہسٹری رکھتے ہیں جب کہ چار نئے کیسز ہیں، کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے پر اراکین کو قرنطینہ بھیج دیا جائے گا.

جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ مقررہ وقت تک مینجڈ آئسولیشن میں رہیں گے اور تمام تحقیقات مکمل ہونے تک ٹریننگ سیشن کا حصہ بھی نہیں بن سکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، اس حوالے سے دورہ کرنے والی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

نیوزی لینڈ منسٹری آف ہیلتھ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ کو آخری وارننگ جاری کی گئی ہے، ٹیم کے چند اراکین کو سی سی ٹی وی کے ذریعے آئسولین کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے دیکھا گیا.

6 کھلاڑیوں کی قرنطینہ میں کم از کم 4 بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی، پاکستان ٹیم مینجمنٹ سے کہا گیا ہے کہ تمام ممبران کو کمرے تک رہنے کا پابند بنایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے والے تمام کرکٹرز ہیں اور پروٹوکولز کی اگر مزید خلاف ورزی ہوئی تو دورہ خدشات کا شکار ہو جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ پر کورونا کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، روحیل نذیر، نسیم شاہ، عابد علی اور محمد عباس دانش عزیز شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ میں آئسولیشن میں ہیں، انہوں نے ائیر پورٹ پر گلے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ اور دوسرا 20 دسمبرکو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کا تیسر ا میچ 22 دسمبر کو نیپیئر میں ہوگا۔

Comments are closed.