نیوزی لینڈکاورلڈکپ کےلیےٹیم کا اعلان ،ویلیمسن قیادت کریں گے


اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔کین ویلیمسن قیادت کر یں گے۔

نیوزی لینڈ پہلا ملک ہے جس نے 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم کا اعلان  کیا ہے۔

کین ویلیمسن ٹام بلنڈل،راس ٹیلر ، ٹم ساؤتھی،مارٹن گپٹل ،
کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، کولن منرو، میٹ ہنری، ٹام لاتھم، جمی نیشم، ہینری نکولز، مچل سینٹنر اور اش سودھی ٹیم میں شامل ہیں۔

Comments are closed.