نیشنل پریس کلب کے انتخابات آج ہوں گے، جعلی ووٹرز کے چرچے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل پریس کلب کے انتخابات آج ہو ں گے، تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

پولنگ ڈے سے ایک دن قبل انتخابی مہم ختم کرنے کے بعد تمام پینلز نے کل کی حکمت عملی طے کی جب کہ آزاد پینل نے موسیقی اور گرینڈ ڈنر کااہتمام کیا تھا

آج پولنگ صبح نو بجے شروع ہو کر رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی، الیکشن میں جہاں تمام پینلز کی طرف سے گہما گہمی دیکھنے کو ملی ہے وہاں جوڑ توڑ بھی آخری وقت تک جاری رہا۔

جرنلسٹ پینل کا جاگو کے ساتھ اتحاد ہو گیا اور اسی طرح فوٹوگرافرز کے بڑے گروپ کے ساتھ ساتھ کئی میڈیا ہاوسز نے آزاد پینل کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

الیکشن کی تیاریوں اور پولنگ سے قبل ہر طرف نیشنل پریس کلب کی جعلی ووٹرز کے چرچے ہیں اور ممبر شپ فیسیں جمع کرانے والے صحافیوں کو بھی ووٹرز لسٹ سے آوٹ کیا گیا ہے۔

نیشنل پریس کلب میں اور باہر انتخابی بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں ، آزاد پینل نے الیکشن کمیٹی کو جعلی ووٹ کی روک تھام کیلئے خصوصی انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی طرح مختلف پینلز نے جعلی ووٹرز کو پکڑنے کیلئے اپنے ساتھیوں کی ڈیوٹی لگائی ہے ، اور جعلی ووٹرز کو پکڑ کر پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کرنے اور مقدمات درج کرانے کے عزم کااظہار کیاہے۔

اب تک کی انتخابی مہم میں بادی النظر میں شکیل قرار کی قیادت میں آزاد پینل کو برتری حاصل ہے۔

Comments are closed.