نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کرسکتاہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیب کسی بھی ملزم کو بغیرکسی پیشگی اطلاع گرفتار کر سکتا ہے ، سپریم کورٹ نے گرفتار اختیار پر وضاحت کردی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی گرفتاری کے اختیار سے متعلق تحریری فیصلہ دیا۔

سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے گرفتاری کے اختیار سے متعلق اٹھنے والے سوالات پر واضح تشریح کردی ہے۔

فیصلے میں نیب کے اختیار کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کر سکتی ہے، اگر نیب کے پاس ٹھوس شواہد ہوں تو گرفتاری کا مکمل اختیار ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹھوس شواہد کی موجودگی میں گرفتاری کے لیے پیشگی اطلاع شرط نہیں ہے۔

Comments are closed.