نیب نے ڈرایا، عدالت سے مدد مانگی، پھر پیشی ملتوی کر دی

0
0 0
Read Time:2 Minute, 10 Second

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)نیب نے سیاسی دباؤ کے پیشِ نظر کورونا وائرس کا جواز بتا کر کل 26 مارچ مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی ملتوی کر دی.

پیشی ملتوی کرنے کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی اور کورونا وبا کی تیسری لہر کے حوالے سے جاری ہدایات کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ میں نیب نے مریم نواز کو پہلے بھی طلب کیا تھا اور اس موقع پر نیب لاہور کی عدالت میں دانستہ طور پر پتھراؤ کیا گیا تھا جو کہ نیب کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے.

اعلامیہ کے مطابق نیب قانون کی شق (a) 31 کی رو سے نیب کی تحقیقات میں عدم تعاون کا مظاہرہ کرنے، رخنہ ڈالنے یا گمراہ کرنے کی صورت میں 10 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے.

ان قانونی اختیارات کے باوجود نیب کی جانب سے تاحال انتہائی صبرکا مظاہرہ کیا گیا ہے، نیب لاہور نے مریم نواز کو دوسری مرتبہ 26 مارچ کو نیب تفتیشی ٹیموں کے روبرو پیش ہونے کے لیے نوٹس ارسال کیے تھے.

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور مفاد عامہ کے پیش نظر نیب کی جانب اصولی فیصلہ کرتے ہوئے ملزمہ مریم نواز کی نیب لاہور میں کل کی پیشی ملتوی کر دی ہے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

نیب اجلاس میں انتظامیہ کو فی الفور تمام سکیورٹی اقدامات ختم کرنے کی ہدایات بھی جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور واضح کیا گیا ہے کہ نیب ایسے تمام اقدامات کی سختی سے نفی کرتا ہے جن میں مبینہ طور پر قومی ادارے کو کسی دباؤ میں لانے کے لیے مختلف حربوں کا استعمال کیا جائے۔

یہ بھی کہ نیب انسداد بدعنوانی کا معتبر قومی ادارہ ہے جس کا کسی بھی سیاسی گروہ با جماعت سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں بلکہ نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان اور پاکستان کی عوام کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کونیب نے 26 مارچ کو عدالت طلب کر رکھا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ مریم کی عدالت پیشی کے موقع پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا۔

نیب نے مریم نواز کی عدم پیشی پر قانونی کارروائی کرنے کا کہہ کر ڈرایا، پھر عدالت سے اکیلی آنے کی درخواست کی لیکن وہ بھی رد ہوئی تو پھر کورونا کا جواز بنا کر پیشی ملتوی کر دی.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »