نواز شریف کمزور ہوں تو پاوٴں موقع ملے تو گردن پکڑتے ہیں، اعتزاز احسن

14
0 0
Read Time:1 Minute, 35 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا یہ طریقہ ہے کہ وہ جب کمزور ہوتے ہیں تو پاوٴں پکڑتے ہیں اور جب موقع ملتا ہے تو گردن پکڑتے ہیں۔

وہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کررہے تھے، اعتزاز احسن نے کہا کہ بہت سارے بیانات اور ٹوئٹس مجھ سے منسوب کیے جا رہے ہیں، سوائے ایک اکاوٴنٹ کے میرا کوئی ٹوئٹر اکاوٴنٹ نہیں۔

میرا آفیشل اکاوٴنٹ دی رئیل اعتزاز احسن کے نام سے ہے، جعلی ٹوئٹر اکاوٴنٹ سے چلایا جا رہا ہے کہ میرے پیپلز پارٹی سے اختلافات ہیں، میں پیپلز پارٹی نہیں چھوڑ رہا اور ایسا کوئی ارادہ بھی نہیں۔

انھوں نے کہا پیپلز پارٹی ایک خاندان ہے اور میں اس کا فرد ہوں، پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے ہیں اور وہ پارٹی کے اندر ہی نمٹائے جاتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ میں نے بلاول کی نواز شریف سے ملاقات کی مخالفت نہیں کی، میں نے کبھی نہیں کہا کہ بلاول کو نواز شریف سے نہیں ملنا چاہیے۔

اعتزاز احسن نے کہامیں بھی نواز شریف کے دور میں قید کاٹ چکا ہوں، مفاہمت کی سیاست ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی نے سندھ میں بھی علاج کی آفر کی ہے، نواز شریف خود علاج نہیں کرنا چاہتے۔

نواز شریف کا طریقہ یہ ہے جب کمزور ہوتے ہیں تو پاوٴں پکڑتے ہیں جب موقع ملتا ہے تو گردن پکڑتے ہیں، انہوں نے ہی پیپلز پارٹی کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نکلوایا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *