نواز شریف سے استعفیٰ مانگنےپر سابق ڈی جی، آئی ایس آئی، کی وضاحت

0
0 0
Read Time:3 Minute, 48 Second

ویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی سابق وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ طلب نہیں کیا۔

اس حوالے سے دی نیوز سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے دوٹوک الفاظ میں انکار کیا کہ انہوں نے کسی شخص کے ذریعے بھی وزیراعظم نواز شریف کو کوئی پیغام نہیں بھیجا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے کسی کو بھی وزیراعظم کو کوئی پیغام دینے کیلئے نہیں بھیجا، یہ بالکل غلط ہے، اس کی بجائے، انہوں نے اصرار کیا کہ 2014 کے دھرنے کے وقت ہر موقع پر وہ حکومت کو مشورہ دیتے رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے سیاسی انداز سے نمٹا جائے تاکہ احتجاج ختم کیا جا سکے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے حال ہی میں پہلی مرتبہ سب کے سامنے دعویٰ کیا کہ سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے 2014 کے حکومت مخالف دھرنے کے دوران انہیں پیغام بھیجا تھا کہ ’آدھی رات تک استعفیٰ دے دیں۔

حال ہی میں منعقدہ مسلم لیگ نون کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران نواز شریف نے پارٹی ارکان کو بتایا کہ ’مجھے آدھی رات ایک پیغام ملا تھاانہوں نے مزید کہا، ’’کہا گیا تھا کہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو نتائج بھگتنا ہوں گے اور مارشل لاء بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔

نواز شریف نے کہا، میں نے کہا جو چاہیں کر لیں لیکن میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔تاہم، نواز شریف نے اس شخص کا نام نہیں بتایا جو ان کے پاس ڈی جی آئی ایس آئی کا پیغام لے کر آیا تھا۔

2014 میں، پاکستان تحریک انصاف اور طاہر القادری کی پاکستان عوامی تحریک نے 126؍ دن تک اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا جو 2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تھا، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ نواز شریف نے کھل کر اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کے ظہیر الاسلام کے مبینہ منصوبے کے حوالے سے کوئی بات کہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی تھی لیکن گزشتہ روز، دی نیوز، سے بات چیت میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اس بات کا انکار کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انہوں نے نواز شریف کو کوئی پیغام نہیں بھیجا تھا.

اگرچہ اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان اور سینئر رہنما نواز شریف کو پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنے کے ذریعے اقتدار سے نکال باہر کرنے کے مبینہ ’منصوبے‘ کا ذکر کرتے رہے ہیں لیکن حکومت نے اب تک اس معاملے کی تحقیقات نہیں کرائی۔

رپورٹ کے مطابق 2015 کے آخری دنوں میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام کا نام لے کر ان کے پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے 2014 کے دھرنے کے دوران نواز شریف حکومت کو مبینہ طور پر غیر مستحکم کرنے میں کردار کا ذکر کیا تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف ’لندن پلان‘ کی سازش کے پیچھے جنرل ظہیر کا ہاتھ ہے، اُس وقت، حکمرانوں کے بند کمروں کے اجلاسوں میں جو کچھ زیر بحث تھا وہ وزیر دفاع نے سب کو بتا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت کیخلاف لندن پلان جنرل شجاع پاشا ور جنرل ظہیر الاسلام کا مشترکہ پلان تھا۔

خواجہ آصف نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ 2014 کے اپریل میں حامد میر پر حملے کے بعد جنرل ظہیر کا حکومت کے ساتھ جیو کے معاملے پر حکومت کی جانب سے اختیار کردہ موقف پر تنازع تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اپنا ذاتی تنازع نمٹانے کیلئے جنرل ظہیر نے قومی مفاد کو نقصان پہنچایا۔ خواجہ آصف کی رائے تھی کہ وزیراعظم اس صورتحال سے اچھی سے نمٹے اور وہ پرسکون رہے۔

وزیر دفاع کا بیان کچھ عسکری حلقوں کو اس وقت پسند نہیں آیا تھا جس کے باعث انہیں کہا گیا کہ وہ اس معاملے پر مزید بات نہ کریں، بعد میں کابینہ کے ایک اور رکن مشاہد اللہ خان کو اس وقت مستعفی ہونا پڑا جب انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں بتایا کہ انٹیلی جنس بیورو کے پاس وہ ٹیلی فون ریکارڈنگز موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سازش میں جنرل ظہیر الاسلام ملوث تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *