نواز شریف ، زرداری لوٹا پیسہ واپس کریں انکو چھوڑ دینگے، وزیراعظم

گھوٹکی( ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے آصف زرداری اور نوازشریف چا قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں ہم انہیں چھوڑ دیں گے۔

گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خا ن نے کہا قومیں غریب نہیں ہوتیں،کرپشن غریب اورمقروض کردیتی ہے۔

پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کررہا تھا لیکن آج پاکستان کے بچے بچے پرقرضہ ہے، قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کے لیے بھی قرضے لینے پڑ رہے ہیں، 2 ہزارارب روپے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں لگ جاتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ ہونا چاہیے، سندھ کی زمین زرخیز ہے لیکن کیا وجہ ہے اندرون سندھ میں سارے پاکستان سے زیادہ غربت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،سب سے زیادہ گیس سندھ سے نکلتی ہے اور 10 سال میں سندھ کو 237 ارب روپے گیس رائلٹی کی مد میں ملے اس میں سے گھوٹکی کوکتنا ملا، حالانکہ گھوٹکی میں گیس کے ڈھائی سوکنویں ہیں۔

انھوں نے کہا سندھ کی 70 فیصد گیس یہاں سے ملتی ہے جب کہ سندھ میں پہلے شکار کرنے آیا کرتا تھا لیکن اب سیاست میں میرا شکارتبدیل ہوگیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق دیوالیہ ہوگیا ہے، اخراجات کے بعد وفاق 700 ارب روپے خسارے میں چلا جاتا ہے اور کرپشن کا پیسا جعلی اکاوٴنٹس میں جاتا ہے۔

جعلی اکاوٴنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرکے پیسہ بیرون ملک بھجوایا جاتا ہے، سندھ کی سیاسی خاتون کیدبئی میں پانچ گھرنکلے ہیں لیکن آج ڈرامہ ہورہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احتساب ہورہا ہے تو ڈرامہ کیا جارہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں پڑگئی، اور اپنی چوری بچانے کے لیے ٹرین مارچ کیا گیا، لوگوں کو 2،2 ہزارروپے کا کہہ کرٹرین مارچ میں بلایا گیا لیکن اس میں 200 روپے دے کرغریبوں کے ساتھ بھی دھوکا کیا گیا۔

چوری بچانے کے لیے نوازشریف اورزرداری اکٹھے ہوگئے ہیں، زرداری اور نوازشریف چاہے اکٹھے ہوجائیں پھر بھی انہیں نہیں چھوڑیں گے تاہم قوم کا پیسہ واپس کریں ہم انہیں چھوڑ دیں گے۔

Comments are closed.