میر شکیل الرحمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کر دیا گیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) روزنامہ جنگ وجیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو نیب نے گزشتہ روز غیر قانونی اراضی کیس میں گرفتارکیا تھا ،نیب نے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے میر شکیل الرحمٰن کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا ۔

میر شکیل الرحمان کی طرف سے ان کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے پیش ہوئے اس سے قبل انھوں نے میر شکیل الرحمان سے ملاقات بھی کی، ابتدائی دلائل بھی دئیے.

میر شکیل الرحمان پر 1986 میں اس وقت کے  وزیراعلی نوازشریف سے 54 کنال اراضی سیاسی بنیادوں پر لینے کا الزام ہے جس کی تحقیقات کے لیے انہیں لاہور نیب میں طلب کیا گیا۔

نیب اعلامیہ

ذرائع کے مطابق نیب نے میر شکیل سے 54 کینال اراضی کی خریداری سے متعلق سوالات کیے لیکن وہ نیب حکام جمع کرائے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق میر شکیل الرحمان کے فراہم کردہ دستاویزات سرکاری اور ایل ڈی اے کے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے تھے، مزید سوالات پوچھنے پر نیب حکام اور میر شکیل الرحمان کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی۔

میر شکیل نیب کے فراہم کردہ سوال نامے کے  16 میں سے صرف  4 کا جواب دے سکے۔ غیر قانونی اراضی کیس میں میر شکیل 5 مارچ کو بھی لاہور نیب میں پیش ہوئے تھے۔

نیب جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے میر شکیل الرحمٰن کو جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا ۔

جنگ گروپ کے ترجمان کے مطابق یہ پراپرٹی 34 برس قبل خریدی گئی تھی جس کے تمام شواہد نیب کو فراہم کردیے گئے تھے، جن میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے قانونی تقاضے پورے کرنے کی دستاویز بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن نے یہ پراپرٹی نجی افراد سے خریدی تھی، وہ اس کیس کے سلسلے میں 2 بار خود نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے، دوسری پیشی پر میر شکیل الرحمٰن کو جواب دینے کے باوجود گرفتار کر لیا گیا۔

Comments are closed.