مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات

اسلام آباد (زمینی حقائق )سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،آصف زرداری نے کہا کپتان کو گھر جانا پڑے گا۔

زرداری ہاوٴس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکوئی سرپرائز دینے کی پوزیشن میں نہیں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں زرداری صاحب کی طرف سے کھانے کی دعوت تھی۔

مولانا نے کہانواز شریف سے بھی تفصیلی باتیں ہوئیں ،نواز شریف کی بیمار پرسی کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں تھا زرداری صاحب سے ملاقات بھی کھانے کی دعوت تھی ،سیاستدان جب ملتے ہیں تو سیاست پر بات کرتے ہیں ۔

آصف زرداری نے کہاحکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کے لئے یکسو ہیں۔مولانا کا ہم سے پیار ہے ان کی نوازش رہتی ہے
ہم دونوں میں برزرگ کون ہے ہمارے درمیان جھگڑا رہتا ہے کپتان کو گھر جانا پڑے گا ۔

سابق صدر نے کہاجو ملک کی معاشی حالت ہے ان حکمرانوں سے جان نہ چھڑائی تو نقصان کا ازالہ نہیں ہو سکے گا جب ان سے سوال کیا گیا کہ اس حکومت کو مزید کتنا وقت دیں گے، تو انھوں نے جواب دیاہر چیز کا موسم ہوتاہے محرم اور رمضان کے بعد ہی کچھ ہو سکے گا۔

Comments are closed.