مودی کا پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کی برتری کا اعتراف

16
0 0
Read Time:2 Minute, 47 Second


اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کی برتری کا بلواسطہ اعتراف کرلیا۔

گزشتہ دنوں پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا تھا۔

اب اس فضائی جھڑپ کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستانی برتری کا بالواسطہ اعتراف کیا ہے۔

نریندر مودی کا حالیہ جھڑپ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ان دنوں ملک میں بہت شور اٹھ رہا ہے اور ایک سوال اٹھ رہا ’رافیل کی کمی پورے ہندوستان نے محسوس کی ہے، اگر ہمارے پاس رافیل طیارہ ہوتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی‘۔

مودی نے حالیہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر رافیل طیاروں کی ڈیل کامعاملہ نکال لیا اور اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کی رافیل ڈیل سے متعلق تنقید پر مودی نے جواب میں کہا کہ رافیل ڈیل کو آج بھی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جس سے بھارت کا نقصان ہورہا ہے۔ 

اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے ردعمل میں کہا کہ رافیل طیاروں کی آمد میں تاخیر کی ذمہ داری مودی آپ پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی آپ کو شرم تک نہیں آتی، مودی آپ نے بھارتی فضائیہ کے 30 ہزار کروڑ روپے چوری کیے اور وہ اپنے دوست انیل امبانی کو دیئے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی آپ ہی کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ پرانے طیارے چلا کر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے تاکہ بھارتی فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل طیارے دستیاب ہوسکیں تاہم بھارت کی اپوزیشن جماعتیں اس ڈیل میں بدعنوانی کا الزام عائد کررہی ہیں۔

بھارت میں اس معاملے نے اس وقت زور پکڑا تھا جب ستمبر 2018 میں فرانس کے سابق صدر فرانسوآ اولاند نے انکشاف کیا کہ بھارت نے 11 کھرب روپے مالیت کے 36 رافیل لڑاکا طیارے کی خریداری کیلئے بزنس مین انیل امبانی کی دیوالیہ کمپنی کو پارٹنر بنانے کی تجویز دی تھی۔

سابق فرانسیسی صدر کے انکشافات کے بعد بھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی بھی مودی سرکار پر برس پڑے تھے۔

راہول گاندھی نے کہا ہے کہ انیل امبانی کی کمپنی 45 ہزار کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبی ہوئی تھی اور اس کی مدد کے لیے ہی نریندر مودی نے رافیل طیاروں کے معاہدے کا سہارا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کے دماغ میں یہ بات ہے کہ وطن کا چوکیدار چور ہے اور سابق فرانسیسی صدر نے بھی ہمارے وزیراعظم کو چور کہا ہے۔

راہول گاندھی کے مطابق مودی کو فرانسیسی صدر کے بیان کی تصدیق یا تردید کرنی چاہیے لیکن ہمیں مکمل یقین ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرپٹ ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *