مودی کا عمران خان کو خط، خوشگوار تعلقات کی خواہش کا اظہار

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

23 مارچ کو ملنے والا خط 22 مارچ کو عمران خان کے نام لکھا گیاہے جس میں بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔

خط میں پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ساتھ
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔

نریندر مودی نے خط میں کورونا وبا سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے بھی پاکستانی ہم منصب کے لیے یوم پاکستان پر تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم اور صدر کے تہنیتی پیغامات کی تصدیق کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مودی نے گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھی ان کے لیے اپنے پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

Comments are closed.