موجودہ تحریک کسی کے اشاروں پر چل رہی ہے، ندیم افضل چن

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نےکہا ہے کہ اب تک جتنی تحریکیں چلی ہیں وہ کسی نہ کسی کے اشارے پر چلی ہیں۔موجودہ تحریک بھی کسی کے اشاروں پر چل رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا ن لیگ کو پچھلے گناہوں کی معافی مانگنی ہو گی اور بتانا ہو گا کہ وہ کیسے ووٹ کو روندتے رہے ہیں۔ن لیگ کے لوگ نواز شریف کے بیانیےکے ساتھ نہیں چلیں گے۔

یہ ایک طرف اداروں پر حملہ کرتے ہیں۔دوسری طرف اداروں سے مدد بھی مانگتے ہیں۔اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خطرہ نہیں۔ہمارے ہی کچھ دوستوں نے اپوزیشن کے جلسوں کو زیادہ اہمیت دے دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لڑائی کو سیاسی طور پر لڑنا چاہیے ، جس کے لیے حکومت کو اپوزیشن کو انگیج کرنا ہوگا ، کیوں کہ جمہوری انداز میں آگے بڑھنا چاہیئے۔

ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ جلسے میں تقریر کی لیکن گزشتہ روز نہیں کی ، ہو سکتا ہے ہم نے انہیں انگیج کرلیا ہو، اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے.

دوسری طرف سابق وزیراعظم و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل صبح طے ہو گیا تھا نوازشریف خطاب نہیں کریں گے، کیوں کہ یہ نوازشریف کا اپنا فیصلہ تھا کہ وہ تقریر نہیں کریں گے.

نوازشریف نے کہا تھا کہ آج مجھے خطاب کی ضرورت نہیں ہے ، نواز شریف نے کہا تھا کہ کوئٹہ جلسے میں خطاب کروں گا، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی ادارے کی حدود میں واقعہ پیش آیا ، وفاقی ادارے کی جانب سے کوئی درخواست نہیں دی گئی.

ایک شخص کی جانب سے کہا گیا میری دل آزاری ہوئی جس پر کارروائی کی گئی ، سندھ حکومت کہتی ہے ہمارا واقعے سے کوئی تعلق نہیں، یہاں دال میں بہت کچھ کالا ہے ، وفاقی حکومت کو جواب دینا پڑے گا ، وفاق صوبائی حکومت کے معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے۔

Comments are closed.