موبائل فون کم استعمال،جلدی سویا کریں،شیخ رشید کاطالبات کومشورہ

راولپنڈی(زمینی حقائق) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے طالبات کو موبائل فون کم استعمال کرنے اور رات کو جلدی سونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کا بس چلے تو اسمارٹ فون ہی بند کروادیں۔

راولپنڈی کے گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی خواتین کی تعلیم میں سب ا?گے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے سیاسی زندگی میں جتنے پلاٹ ملے سب پر درس گاہیں بنائی ہیں، میری اس کالج سے بھی بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سرسید روڈ پر خواتین کالج کا ٹھیکا دے دیا ہے، پولیس لائن کو شفٹ کرکے اس کی جگہ یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں، اس کالج میں تب ہی واپس آوٴں گا جب کالج یونیورسٹی میں تبدیل کرلوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہر میں نرسنگ کالج اور اسپتال بنوا رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے کالج انتظامیہ کو پیشکش کی اگر یہ کالج یونیورسٹی بن گیا تو لال حویلی کو بھی اس کا کیمپس بنا لیں۔

وزیر ریلوے نے اس دوران لڑکیوں اور لڑکوں کی تعلیمی دلچسپی پر بھی روشنی ڈالی اور لڑکوں کو نالائق قرار دیا،انہوں نے کہا کہ لڑکے نالائق ہیں پڑھتے ہی نہیں، یہی وجہ ہے کہ لڑکے کو 450 اور لڑکی کو 700 نمبر پر داخلہ ملتا ہے۔

شیخ رشید نے طالبات کو تعلیم پر مکمل توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے موبائل فون کا استعمال بھی کم کرنے اور رات جلدی سونے کا مشورہ دیا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ رات کو سب جلدی سویا کریں، موبائل فون استعمال نا کیا کریں، میرا بس چلے تو میں اسمارٹ فون ہی بند کروادوں۔

وزیر ریلوے نے اپنے سوشل میڈیا کے استعمال سے بھی طالبات کو ا?گاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم عمران خان مجھے کہتے ہیں کہ میرے 5 لاکھ فالوورز ہیں لیکن وزیراعظم کو بتایا کہ میں نے تو آج تک کوئی ٹوئٹ ہی نہیں کیا ہے۔

Comments are closed.