ملک میں 97 لاکھ 93 ہزار نئے ووٹرز کا اندراج، 2538 خواجہ سرا شامل

اسلام آباد(وقار فانی)پاکستان میں ووٹرز کی تعداد میں 97 لاکھ 93 ہزار344 کا اضافہ ہو گیا ہے کل ووٹرزکی تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار 753 ہوگئی ہے۔

خواجہ سراء ووٹرز کی تعداد 2538 ہے۔پاکستان میں گزشتہ عام انتخابات 2018 کے وقت ووٹرز کی تعداد10کروڑ59لاکھ 55 ہزار409تھی.

پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 40 لاکھ 78 ہزار616 ہے اور خواتین وواٹرزکی تعداد 5 کروڑ 16 لاکھ 67 ہزار 599 ہے۔
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 62 لاکھ 36 ہزار 144 ہے.

پنجاب میں مرد ووٹرزکی تعداد 3 کروڑ 63 لاکھ 71 ہزار326، خواتین ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 98 لاکھ 62 ہزار 932 ہے جس میں خواجہ سراء ووٹرز کی تعداد 1886 ہے۔

سندھ میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 51 ہزار 681 ہے جن میں مرد ووٹرزکی تعداد 1 کروڑ34 لاکھ 43 ہزار 983، خواتین وواٹرز کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ 7 ہزار 267 جب کہ خواجہ سراء ووٹرز کی تعداد 431 ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوامیں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 33 ہزار 964 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 1کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 630، خواتین ووٹرزکی تعداد 84 لاکھ 57 ہزار 201 اور خواجہ سراء ووٹرز کی تعداد133 ہے۔

بلوچستان کے ووٹرز کی کل تعداد 48 لاکھ 1 ہزار 131 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 27 لاکھ 53 ہزار946، خواتین ووٹرزکی تعداد 20 لاکھ 47 ہزار 104 اور خواجہ سراء ووٹرز کی تعداد 81 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار833 ہے جن میں سے مرد 4 لاکھ 32 ہزار731، خواتین کی تعداد 3 لاکھ 93 ہزار95 جب کہ خواجہ سراء ووٹرز کی تعداد7 ہے۔

Comments are closed.