ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 10 ہزار188 رہ گئی

0 0
Read Time:1 Minute, 42 Second

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 496 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار261 تک جا پہنچی۔ ملک میں ایکٹیوکیسزکی تعداد صرف 10 ہزار188 ہے اورملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار829 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار284، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار233، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 35 ہزار 766، بلوچستان میں تعداد 12ہزار 527، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15515 , آزاد جموں وکشمیر 2254، گلگت میں 2682 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں اب تک 24 لاکھ 63 ہزار 513 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23ہزار655 ٹیسٹ کیے گئے۔ ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 115 مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے،  ملک بھرمیں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔ اس وقت 1 ہزار 163 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزورہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%
Translate »
en_USEnglish