مفتی تقی عثمانی پرحملہ،کڑیاں ملی ہیں میڈیاکو نہیں بتا سکتے،آئی جی

کراچی(ویب ڈیسک) آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے کچھ کڑیاں ملی ہیں۔

اس حوالے سے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے بتایا کہ مفتی تقی عثمانی پر حملے کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کل کچھ کڑیاں ملی ہیں جو فی الحال میڈیا سے شیئر نہیں کرسکتے، بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ جلد سیف سٹی منصوبہ لایا جائے گا، ہمیں اپنے لوگوں کی خدمت کرنی ہے اور قوانین کی پاسداری کرنی ہے۔

Comments are closed.