مظفرآباداورمیرانشاہ میں پی سی ایل میچز کراہےجاہیں گے،ترجمان پاک فوج

کراچی(ویب ڈیسک)  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز شمالی وزیرستان کے شہر میرانشاہ اور آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی کرائے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچز میران شاہ میں بھی کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، پی ایس ایل میچز میرانشاہ، مظفر آباداور خیبر میں بھی کرائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی سی بی سے بات ہوئی، وہ تمام میچز پاکستان میں کروانے کیلئے پرعزم ہیں اور جس طرح سیکیورٹی فورسز نے کام کیا، اسے ریورس نہیں کیاجاسکتا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بھی پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں آئندہ سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Comments are closed.