مزاکرات خراب کرنے والوں سے خبردار رہیں، وزیراعظم کاطالبان وفد کو مشورہ

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ملاعبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان سیاسی کمیشن کےوفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، انٹرا افغان مذاکرات پائیدارامن اوراستحکام کے حصول کے لئے ایک تاریخی موقع ہے.

انھوں نے کہا امید ہے افغان اسٹیک ہولڈرزانٹرا افغان مذاکرات میں پیشرفت کے لیے مثبت کردارادا کرتے رہیں گے۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا افغان تنازع کا کوئی عسکری حل نہیں ہے.

بین الافغان مزاکرات نے افغان قیادت کو امن اور استحکام کا موقع فراہم کیا، امید ہے افغان جماعتیں مذاکرات کا فائدہ اٹھائیں گی۔

وزیراعظم نے پرامن افغانستان اور سیاسی حل کے لیے پاکستان کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور مذاکرات کو خراب کرنے والوں سے خبردار رہنے پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے افغانستان میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام فریقین تشدد میں کمی اور جنگ بندی کے لیے کردار ادا کریں.

عمران خان نے کہا افغانستان میں امن و استحکام خطے میں معاشی بہتری لائے گا، افغانستان میں امن سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کو بھی فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں افغان طالبان کے سیاسی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وسیع البنیاد اورجامع سیاسی تصفیے کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا.

Comments are closed.