شعیب ملک اور حفیظ کے متبادل بنائیں پھر سینئرز کو باہر کریں، شاہد آفریدی

لاہور: شاہد آفریدی مصباح الحق کی پاکستان کیلئے خدمات کی تعریف بھی کی اور ساتھ نیوزی لینڈ میں شکست پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مرغی کادل لے کر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی ہے.

لاہور میں کشمیر کرکٹ لیگ کے آفیشل ترانہ کی لانچنگ تقریب میں میڈیا سے بات کرتےشاہد آفریدی نے کہا ہے اس بار نیوزی لینڈ میں شکست کو کورونا کے کھاتے میں ڈالا جاتا ہے پہلے فٹنس پر ڈالتے تھے.

انھوں نے کہا کہ محمد عامر اور کوچز تنازع پرانی روایت ہے، میرے وقار یونس کے ساتھ اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، یہ کوئی اچھی روایت نہیں ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر ہو یا کوئی بھی کھلاڑی پی سی بی کو اسے مستقبل سے آگاہ کرنا چاہیے، تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار ہوں.

کھلاڑی کو پتہ ہونا چاہئے اگر میں نے پرفارم نہیں کیا تو ٹیم سے باہر ہو جائوں گا، بورڈ محمد عامر کو بلا کر بات کرکے معاملہ ختم کرے۔

نیوزی لینڈ میں شکستوں کے سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شکر ہے، اس بار انہوں نے کورونا پر ڈالا عام طور پر تو فٹنس پر ڈالتے ہیں۔

مصباح الحق کے بارے میں اسکول سطح کا بھی کوچ نہ ہونے کا بیان دییے جانے پر شاہد آفریدی نے کہا کہ سابق کپتان کی پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں لیکن ٹیم میں تھوڑی دلیری ہونا چاہیے، مرغی کا دل لیکر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی۔

سابق کپتان نے کا کہنا تھا ٹی ٹوئنٹی کی پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھلائی جا رہی ہے، جو دیکھ رہا ہوں نیا ٹیلنٹ آئندہ کچھ عرصے میں غائب ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک اور حفیظ کے متبادل کھلاڑی بنائیں پھر سینئرز کو باہر کریں جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے شعیب ملک کو ٹیم میں واپس لانا چاہیے۔

واضح رہے نئے ٹیلنٹ کا شور مچا کر جو نئے لڑکے حیدر علی، عبداللہ شفیق اور نسیم شاہ نیوزی لینڈ بھیجے گئے تھے وہ وہاں بری طرح ناکام ہو گئے، سلیکٹرز نے سپورٹس اینکرز کے دباؤ میں مزید 9 نئے لڑکوں کو ٹیم میں شامل کرلیا.

Comments are closed.