محمد یوسف ننھے بیٹسمین کی بیٹنگ دیکھنے گراونڈ پہنچ گئے

0
0 0
Read Time:1 Minute, 7 Second


لاہور(سپورٹس ڈیسک) 6 سالہ گوہر لیاقت کی بیٹنگ کی ویڈیو نے شائقین کرکٹ تو متاثر کیا ہی تھا سابق اسٹائلش بیٹسمین وکپتان محمد یوسف گوہر لیاقت سے ملنے پہنچ گئے.

گوہریاقت المعروف بابراعظم جونیئر کی بیٹنگ کرتے ویڈیو نے ہلچل مچائی ہوئی ہے، محمد یوسف ننھے بابراعظم جونیئر کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان پہنچ گئے۔

سابق کپتان گوہر کی نیٹ پریکٹس دیکھنے میدان میں پہنچے اور گوہر لیاقت سابق کپتان کو اپنے سامنے دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس موقع پر سابق کپتان نے ننھے بیٹسمین کی تکنیک کو کمال کا قرار دیتے ہوئے محنت جاری رکھنے کا کہا۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ تم مکمل پیکیج ہو، مجھے بھی تم سے سیکھنے کا موقع ملا، خوب کھاﺅ ، پیو، اپنا قد بڑا کرو اور پاکستان کا نام روشن کرو۔

گوہر لیاقت سے ملاقات کےبعد انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ’کل اس بچے کی ویڈیو دیکھی دل خوش ہوگیا تو آج اس سے ملنے آگیا، بہت چھوٹی عمر ہے اس کی، مجھے 6 سال سے بھی کم عمر لگا.

انھوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے گوہر لیاقت کو بے پناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے، دل خوش ہوگیا میری دعا ہے کہ اللّٰہ اسے کامیاب کرے یہ ملک کیلئے اثاثہ ثابت ہوں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »