مانسہرہ میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی،2دہشتگرد3ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی ( ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی پولیس کے ہمراہ مانسہرہ میں کارروائی، دو اہم دہشت گردوں کو ان کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی نے اینٹی کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہمراہ مانسہرہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

مانسہرہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو اہم دہشتگردوں کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد ہزارہ میں کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں نے پولیس اور فوجی قافلوں پر حملے کیے جبکہ امام بارگاہ پر حملے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔

Comments are closed.