مانسہرہ میں خواجہ سرا ہنی کو قتل ، رسیوں سے بندھی لاش کمرے سے ملی


مانسہرہ (زمینی حقائق)خواجہ سرا ہنی کی رسیوں سے بندھی لاش کمرے سے ملی ، گولیاں مار کر قتل کیا گیاہے۔

مقتول خواجہ سرا فرحان عرف ہنی کاتعلق کاکول ایبٹ آباد سے تعلق تھا، ہنی کی ناڑی پل کے قریب واقع کمرے سے خون میں لت پت لاش ملی فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا ہنی کے قتل کے خلاف شی میل ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

مقتول ہنی کو پانچ گولیاں ماری گئیں، پولیس اور خواجہ سراو¿ں نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پہنچائی۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، شی میل ایسوسی ایشن نے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں خواجہ سرا کے قتل پر شدید احتجاج کیا ۔

Comments are closed.