لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکز کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری


لاہور ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا لاہور میں تیسرے دن بھی جاری ہے بڑی تعداد میں خواتین اپنے مسائل کے حل کلئے چیئرنگ کراس میں جمع ہیں۔

لاہور چیئرنگ کراس مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا، پنجاب کے مختلف شہروں سے آئی ہوئی ہیلتھ ورکزر سڑک پر ہی سوگئیں۔

لاہور میں دھرنا دینے والی ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے، ان کاکہنا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان میں موجودہ تنخواہ پر گزارہ مشکل ہو گیاہے۔

ہیلتھ ورکرز سروس اسٹرکچر اسکیل بھی اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے وہ مسائل حل کی منتظر ہیں لیکن ان کے مسائل پر توجہ نہیں دی جاتی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ مزاکرات کئے جارہے ہیں تاکہ مظاہرہ کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو منتشر کیاجاسکے۔

Comments are closed.