لاہور قلندر نے9اوورز میں 2وکٹوں پر 55رنز بنالئے

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)لاہور قلندر ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں بڑا سکور کرنے میں ناکا م رہے ہیں اور چھ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر صرف25رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے کپتانن محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،سہیل خان اور شاہنواز دھانی نے اچھا آغاز کیا تاہم پہلی وکٹ برائیویٹ کے حصے میں آئی۔

برائیویٹ نے قلندرکے کپتان سہیل اختر کو7رنز پر آوٹ کردیا اس کے بعد شاہنواز دھانی نے جلد ہی فخر زمان کو واپس پویلین کی راہ دکھائی انھوں نے محمد رضوان کو کیچ تھمانے سے قبل تک 9رنز بنائے تھے۔

ابک تک 9اووز کا میچ ہو چکا ہے اور لاہور قلندر نے دو کٹوں کے نقصان پر 55رنز بنائے ہیں ، محمد حفیظ نے18 اور ڈینلے نے18رنز بنائے ہیں۔

Comments are closed.