قمری کلینڈر کو اسلامی نظریاتی کونسل نے مسترد نہیں کیا، قبلہ ایاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر کی شرعی حیثیت کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا ۔

چاند کے حوالے سے گفتگو کر تے ہو ہے ان کا کہنا تھا کہ  قمری کیلنڈر  غور طلب معاملہ ہے علماء کی رائے کے بغیر حتمی رائے نہیں دے سکتے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا قمری کیلنڈر اپنی جگہ لیکن عید اور روزے کیلئے رویت ضروری ہے، تاہم شعبہ تحقیق اور علماء کی رائے کے باعث عید سے پہلے فیصلہ ممکن نہیں۔

قبلہ ایاز نے یہ بھی وضاحت کی کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قمری کیلنڈر کو مسترد نہیں کیا، قمری کیلنڈر پر علماء اکرام کی رائے کے لیے عید کے بعد اجلاس بلایا جائے گا ۔

Comments are closed.