قابض بھارتی فوج نےمزید7کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا


سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردیجاری ہے اور قابض فورسز نے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظلم کی انتہا کر دی جس کے نتیجے میں 7 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری نگر میں بھارتی فوج کے ترجمان نے بھارتی فوج کی کارروائی کی تصدیق کی اور بتایا کہ کشمیری نوجوانوں کو کیرن کے علاقے میں شہید کیا گیا۔

ادھر شوپیاں میں ایک شہید نوجوان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی۔

جلوس جنازہ میں کشمیریوں نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔بھارت نے مسلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک بار پھر اجاگر ہونے پر بوکھلاہٹ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں۔ تیزی لاہی ہے۔

گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے 2 الگ الگ واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، شہید ہونے والے نوجوان مقامی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔

واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا اور کل مزید 2 نوجوانوں کو نشانا بنایا گیا جب کہ گزشتہ 4 دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

Comments are closed.