فٹ بال ورلڈ کپ کارنگا رنگ آغاز، روس نے سعودی عرب کو 5صفر سے ہرادیا

0
0 0
Read Time:1 Minute, 22 Second

فوٹو: ٹیلی گراف

اسلام آباد(ویب ڈیسک )روس میں فٹ بال عالمی کپ کاآغاز ہو گیا افتتاحی میچ میں میزبان روس نے سعودی عرب کو 0-5 سے ہرا دیا۔

روس نے شروع ہی سے سعودی عرب کو دباوٴ میں رکھا اور 12 ویں منٹ میں روس کے کھلاڑی غازینسکی نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔

دوسرا گول کھیل کے 43 ویں منٹ میں چیری شیف نے کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر روس کو 0-2 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں بھی روس کے کھلاڑی حاوی رہے اور کھیل کے 71 ویں منٹ میں زیوبا نے گول کرکے برتری 0-3 کردی۔

روس کی جانب سے چوتھا گول چیری شیف نے کھیل کے 90 منٹ مکمل ہونے کے بعد ملنے والے ایکسٹرا ٹائم کے پہلے منٹ (1+90) میں کیا۔

پانچواں گول کھیل کے (4+90) منٹ میں گولوون نے کیا اور اپنی ٹیم کو 0-5 سے برتری دلادی۔

اس سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ،دنیا کے مقبول ترین کھیل کے عالمی میلے کی افتتاحی تقریب میں نامور گلوکاروں نے خوب رنگ جمایا، لاکھوں لوگوں نے داد دی، روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *