فون پر دھمکیاں ملی ہیں مریم، ان نمبرز کا فرانزک کروالیں،شہباز گل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے قریبی لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے قریب لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آ رہی ہیں۔ نامعلوم نمبرز سے کہا جا رہا ہے کہ آج کی تقاریر کے بعد کریک ڈاؤن کے لیے تیار ہو جانا چاہئیے۔

مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے عوام نوٹ کر لیں ، یہ ریکارڈ کے لیے یہاں لکھا ہے۔

وزئراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اسی ٹویٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایکسپرٹ سے بات ہوئی تھی جن لوگوں کو فون آئے ان کے فونز کا فارنزک کرنا ہو گا تاکہ دھمکی دینے والے تک پہنچا جا سکے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ براہ مہربانی قانون نافذ کرنے والے ادارروں سے رابطہ کریں اور جن نمبرز سے دھمکیاں ملی ہیں انھیں فارنزک کرا لیں۔

کوئٹہ میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز کے خطاب پر بھی
شہباز گل نے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز کے کریڈٹ پر سوائے جھوٹ کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ آپ کا کریڈٹ یہ ہے کہ آپ صرف سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس بچوں کے نام پر سیاست کے سوا بتانے کو کچھ بھی نہیں، صوبائیت جیسی سیاست آپ کو ورثے میں ملی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کو مزارِ قائداعظم محمد علی جناح کی توہین پر پوری قوم سے معافی مانگنی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ تین دہائیوں سے ملک پر مسلط رہنے والوں کو حکومت جانے کے بعد ہی عوام یاد آتے ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بلوچستان کے طلبا کا مسئلہ آپ کے دورے سے ایک ہفتہ پہلے گورنر پنجاب حل کرچکے تھے۔

Comments are closed.