فالتوچربی پگھلاہیں، وہ بھی بغیر ورزش

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )موٹاپے سے نجات پانا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اب ایک برطانوی ٹرینر نے کچھ ایسے آسان طریقے بتا دیئے ہیں جن سے آپ بغیر ورزش کیے جسم میں جمع ہونے والی فالتو چربی پگھلا سکتے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق 35سالہ کیرلی ویٹلے ، کینری وارف میں سٹی ورکرز کو ٹریننگ دیتے ہیں، کا کہنا ہے کہ ”آپ اپنے جسم کو مسلسل متحرک رکھ کراور خوراک میں معمولی تبدیلی کرکے روزانہ 350سے زائد کیلوریز ختم کر سکتے ہیں۔

آپ واک کے لیے باہر جاتے ہیں یا کسی اور کام کے لیے تو اس وقت جائیں جب زیادہ سردی ہو، کیونکہ جتنی سردی میں واک کی جائے اتنی ہی زیادہ جربی پگھلتی ہے۔ سردیوں میں ہمیشہ صبح کے وقت گرم بیڈ کو چھوڑ کر باہر سردی میں نکل جانا چاہیے۔

کیرلی ویٹلے نے دوسرا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”اپنے ہاتھوں پیروں کو ہمیشہ چلاتے رہیے، خواہ آپ فون پر ہی انگلیاں چلائیں یا آفس میں بیٹھے میز پر انگلیوں سے کچھ بجاتے رہیں۔گانا سن رہے ہوں تو اپنے پیروں کو گانے کی ردھم کے ساتھ حرکت میں رکھیں۔

بعض لوگ طبعاً کرسی یا صوفے پر بیٹھے ہاتھ پاوں ہلانے کے عادی ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے جسم میں 350کیلوریز ان کی اسی عادت کی وجہ سے روزانہ ختم ہو جاتی ہیں۔تیسرا طریقہ یہ ہے کہ پاوڈر کی شکل میں ملنے والی سبزچائے (Matchsa)کا استعمال کریں۔ اس میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو چربی پگھلانے میں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔

“کیرلی ویٹلے نے مزید بتایا کہ ”ہم لوگ جب بڑے ہو جاتے ہیں تو دوسروں کی سوچ کا بہت خیال رکھنے لگتے ہیں۔ جو شخص چربی پگھلانا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ ایسی بچوں جیسی اچھل کود اور حرکتیں کرے جیسے اسے کوئی نہیں دیکھ رہا۔ بچوں کو کمرے پر اٹھا کر چلیں، بستر پر جمپ لگائیں اور دیگر طریقوں سے اچھل کود کریں۔

آخری طریقہ کھانے کے متعلق ہے۔ اکثر لوگ دن میں تین کھانوں کے درمیان سنیکس لیتے ہیں۔ جو لوگ موٹاپا کم کرنا چاہتے ہیں انہیں ان سنیکس سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے۔ گوشت، مچھلی، پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل تین کھانے انسان کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ اگر ان مذکورہ طریقوں کے ساتھ ا?پ روزانہ 30منٹ کی ورزش کریں تو ہفتوں میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.