عید پر4چھٹیوں کااعلان، وفاقی ملازمین کی 6ہو گئیں

اسلام آباد(زمینی حقائق)وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کیلئے چار چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

سرکاری ملازم چارچھٹیاں کرپائیں گے،وزارت داخلہ سے منگل کوجاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطرپر 4سے 7جون تک چھٹی ہوگی۔

سرکاری ادارے منگل، بدھ،،جمعرات اور جمعہ تک عیدالفطرکی چھٹیوں کے سلسلہ میں بند رہیں گے،جبکہ وفاق کے سرکاری ملازم 6چھٹیاں کریں گے ۔

کیونکہ انہیں ہفتہ اور اتوارکی بھی سرکاری چھٹی ہوتی ہے،یہ سرکاری ملازمین اگرپیرکی ایک چھٹی بھی حاصل کرلیں تو 9چھٹیاں کرسکیں گے۔

Comments are closed.