عوام ایک روٹی کھا کر گزارا کریں ، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا مشورہ

پشاور(زمینی حقائق )اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے اس لیے عوام دو کے بجائے ایک روٹی کھا کر گزارا کریں۔

خیبر یونین آف جرنلسٹ کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ ملک مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔

ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے اس لیے عوام دو کے بجائے ایک روٹی کھا کر گزارا کریں، آگے وقت آئے گا جب عوام کو ڈھائی روٹی کھانے کو ملے گی۔

پاکستان اس وقت مشکل ترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے اور اس کا اعتراف وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسد عمر بارہا اپنے بیانات میں بھی کر چکے ہیں۔

Comments are closed.