عمران خان کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، کورونا وائرس پر تبادلہ خیال

3
0 0
Read Time:1 Minute, 21 Second

فوٹو:فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر اعظم عمران خان کا کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان اور کینیڈاکے درمیان تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپر بھی بات چیت کی اورتعلقات کے فروغ کا عزم کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس کیساتھ دوہرے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ ہمارے لیے وبائی مرض پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ انسانی زندگیوں کو بچانا ترجیح جبکہ کورونا صورتحال میں معیشت کو بھی سنبھالنا بہت ضرروی ہے۔

وزیراعظم نے قرضوں میں ریلیف کے اقدامات پر پاکستان کی حمایت کرنے پر جسٹن ٹروڈو سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کینیڈا قرضوں سے نجات کیلئے عالمی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک سے ہم وطنوں کی واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فراہم کی گئی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کینیڈین ہم منصب کو مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا جبکہ بھارت میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماوں نے کوروناوائرس کے باعث پیداہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے دنیا بھر کی مربوط کوششوں پر زور دیا۔

بات چیت میں دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کے ممالک میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام کیلئے ہونے والی پیش رفت پر بھی بات کی۔
جاری ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish