عالمی قوتیں سیاسی حل کیلئے لیبیا کی فورسز پر دباو ڈالیں، لیبین سفیر

اسلام آباد ( وقار فانی)پاکستان میں متعین لیبیا کے سفیر نظار احمد نبیہ نے کہا ہے عالمی قوتیں لیبیا کی فورسز پر دباو ڈالیں کہ وہ واپس اپنی پوزیشن پر جائیں اور لیبیا کے مستقبل کے لئے معاملے کا سیاسی حل نکالا جائے۔

وہ جمعرات کو اسلام آباد لیبیا کے سفارتخانے میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے پاکستان کی جانب سے لیبیا کی قومی حکومت کی حمایت اور عالمی فورمز میں غیر مشروط تعاون کو سراہا ہے ان کا کہنا ہے لیبیا کی فورسز کی غلط پالیسیوں کی بدولت لیبیا میں ہونے والی نیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔

نیشنل کانفرنس میں لیبیا کی 150سے 200سے زائد شخصیات کے علاوہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز کے نمائندوں نے شرکت کرنا تھی انھوں نے کہا لیبیا میں فورسز کے حملے میں عام شہریوں کو ہدف بنایا جارہا ہے۔

نظار احمد نے کہااس وقت تک فورسز کے حملوں سے 600جابحق ہون جن میں 150خواتین اور بچے ہیں ،لیبیا ائیر پورٹ پر حملے کے بعد ائیر پورٹ پر تمام قومی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دیں گئیں ہیں ۔

لبیبا کی فورسز کو لیبیا کے عوام کی حمایت بھی حاصل نہیں ہے، اپنے نظریات اور اختیارات کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لیبیا کے سفیر نظار احمد نبیہ نے کہا ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی وزارت خارجہ امور،اقوام متحدہ ، علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے سیکرٹری جنرلزسے کشیدگی کے خاتمہ کیلئے رابطہ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں فورسز کے حملے کے بعد عوام الناس میں خوف کی لہر ڈور گئی ہے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیبیا کی فورسز کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ وہ پورے ملک پر قبضہ کر لیں تا کہ لیبیا میں قومی حکومت اور اتفاق رائے کو ختم کیا جائے۔


انہوں نے کہا کہ لیبیامیں قومی حکومت بہتر انداز میں کام کر رہی تھی ،حکو مت کی توجہ تعلیم ،روزگار کی فراہمی اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے لیکن فورسز حکومت پر قبضے کے لئے اپنے ہی ملک کے عوام اور مقامات پر حملے کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت لیبیا میں ہزاروں پاکستانی قانونی طریقے سے لیبیامیں کام کر رہے ہیں انھیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہیں ہیں ۔

سوڈان اور دیگر ممالک سے غیر قانونی طور پر لیبیا داخل ہونے والے پاکستانیوں کو مروجہ طریقہ کار کے مطابق پاکستان واپس بھجواتے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی میڈیا پر زور دیا کہ وہ لیبیا کی موجودہ صورتحال کو بہتر انداز سے اجاگر کرے تاکہ پاکستانی عوام بھی حقائق جان سکیں۔

اسلام آباد:پاکستانی صحافیوں کالیبین سفیرنظاراحمد کےساتھ گروپ فوٹو

Comments are closed.