صدر آزاد کشمیر کی چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات،کورونا پر بریفنگ

فوٹو :سکرین گریب

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے این ڈی ایم اے کا دورہ کیا، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی

این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کو نیشنل ایمرجنسی آپریشن روم میں کورونا وباء کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

ممبر آپریشنز  این ڈی ایم اے نے صدر ریاست کو کووڈ 19 کے حوالہ سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پر صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہمشکل اور غیر یقینی کی اس صورتحال میں این ڈی ایم اے نے انتہائی مؤثر کردار ادا کیا.

انھوں نے کہا این ڈی ایم اے کے بروقت اور مؤثر اقدامات کی بدولت ملک بھر اور آزاد کشمیر میں وباء کا پھیلاؤ کم رہا،مسعود خان نےآزاد کشمیر کے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملہ کے لئے حفاظتی کٹس کی فراہمی پر صدر پاکستان اور چیئرمین این ڈی ایم اے کا شکریہ کیا.

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ان اقدامات کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ایک مثبت پیغام گیاہے جبکہ دوسری طرف بھارتی قابض فوج نے کورونا کی آڑ میں کشمیر میں سرچ آپریشن اور ظلم و ستم بڑھا دیا ہے.

انھوں نے کہا کشمیری نوجوانوں کو عقوبت خانوں میں شہید کیا جا رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں عوام کے کورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات نا کافی ہیں.

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا
مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،
آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے تمام ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لئے مزید حفاظتی کٹس ارسال کی جا رہی ہیں.

انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تعداد اور روزانہ ٹیسٹنگ کی استعداد میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے.

Comments are closed.