شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، لاہور ہائی کورٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نام ای سی ایل سے نکالا جائے ، لاہور ہائی کورٹ نے حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران شہبازشریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موٴکل مسلسل نیب میں پیش ہورہے ہیں اورکبھی نیب میں پیشی سے انکار نہیں کیا۔

شہبازشریف کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عدالت ان کے موٴکل کی ضمانت پہلے ہی منظور کرچکی ہے، اس کیس میں بھی نیب کے حوالے سے عدالت کے ریمارکس سب کے سامنے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے مزید موٴقف اپنایا کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا بدنیتی پر مبنی ہے، ان کو اپنی بہو اور پوتی کی خیریت دریافت کرنے بیرون ملک جانا ہے۔

وکیل کے دلائل پر عدالت نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کے خلاف دوسرے کیسز میں کیا پیشرفت ہے؟ اس پر عدالت کو بتایا گیا کہ کیسز پر انکوائری جاری ہے اور اب ریفرنس دائر ہونے ہیں۔

عدالت نے درخواست پر سماعت مکمل کرکے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے ہ نیب نے گزشتہ برس 5 اکتوبر کو شہبازشریف کو آشیانہ اقبال ہاوٴسنگ کیس میں گرفتار کیا ۔

Comments are closed.