شعیب ملک اورثانیہ مرزا نے بیٹے کی تصویر شیئرکردی

حیدرآباد دکن( نیٹ نیوز) شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نےالگ الگ اپنے بیٹے اذہان کی تصویر مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہاں 30 اکتوبر کو بچے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا تھا۔

دو ماہ گزرنے کے بعد ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی،چند روز قبل ثانیہ مرزا سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے اب تک اپنے بیٹے اذہان کی کوئی تصویر میڈیا کو فراہم کیوں نہیں کی تو انہوں نے جواب میں کہا تھا کہ میں نظر بد پر یقین رکھتی ہوں۔

ثانیہ مرزا نے کہا ہمارے بچے کو توجہ کی ضرورت ہے، وہ ابھی بہت چھوٹا ہے اس لئے میں نے اور شعیب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے۔

ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا ہے کہ تیز رفتار زندگی جینے میں مزہ ہوسکتا ہے۔ دنیا کو خوش آمدید کہنے کا وقت آگیا ہے۔ تصویر میں بچے کو اٹھائے ہوئے اور دوسری بچے کی ہے۔

Comments are closed.